ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔
اسلام آباد سے دستاویز کے مطابق معروف برانڈ کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 سے 48 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کے بجائے 482 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔
دستاویز کے مطابق برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔
دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔