کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمنٰ نے اگر عدم اعتماد کی تحریک لانی ہے تو درخواست جمع کروا دینی چاہئے، آئندہ آنے والی صوبائی حکومت بھی ہماری ہوگی،بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے، رزاق آباد سے شیدی گوٹھ پاور ہاؤس تک سڑک کی تعمیر و توسیع سے یہاں کے مکینوں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی، 6.2 کلومیٹر طویل اس سڑک پر 307 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں اور اسے سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے کے لنک روڈ سے منسلک کیا گیا ہے،یہ بات انہوں نے روز رزاق آباد سے شیدی گوٹھ پاور ہاؤس تک سڑک کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور دیگر موجود تھے میئر کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اختیارات کا رونا نہیں رو رہی بلکہ عوام کے مسائل حل کررہی ہےکراچی ہم سب کا شہر ہے اور اسے بین الاقوامی شہر بنانا پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔