کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12مئی کے 5مقدمات میں تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما اور رضوان چپاتی ودیگر کے خلاف پولیس کی عدم توجہی سامنے آگئی۔تفتیشی افسر انسپکٹر طیب کی مسلسل عدم حاضری سے مقدمہ التوا کا شکار ہوگیا۔ عدالت تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر سخت برہم ہوگئی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی پیش کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ عدم پیشی اور عدالتی حکم عدولی پر سخت کارروائی کی جائے گی ،عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی.پولیس کے مطابق 12 مئی 2007 کو کراچی میں دہشت گردی، ہنگامہ آرائی اور قتل و غارت گری کی گئی تھی،مقدمہ میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما اور رضوان چپاتی گرفتار ہیں، مقدمہ میں ایم کیو ایم کے عمیر صدیقی ضمانت پر رہا ہیں، سانحہ 12 مئی کا مقدمہ تھانہ ایئر پورٹ میں درج ہے۔