کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کلچرل ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ متحد سندھ ، مضبوط پاکستان کے عنوان سےثقافتی دن کوجوش وخروش سے منایا جائے اس دن کے موقع پر ثقافت کو اجاگر کیا جائے اور پاکستان، سندھ اور عوام کے لیے خصوصی طور پر خوشحالی ،استقامت اور ترقی کی دعائیں مانگی جائیں، بیشک سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے ،جو ہمیشہ ہماری ثقافت کا ورثہ رہے گی۔