• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی، سرکاری اسکول کے ٹیچر کا مبینہ تشدد، کمسن طالبہ کا ہاتھ ٹوٹ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں واقع سرکاری اسکول میں ٹیچر کا کمسن طالبہ پر مبینہ طور پر تشدد کے باعث اسکا ہاتھ ٹوٹ گیا،متاثرہ بچی کے اہلخانہ نے تھانے میں دی گئی درخواست واپس لے لی، کارروائی نہیں چاہتے۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل تھانہ کی حدود میں واقع گرلز بوائے پرائمری سیکنڈری اسکول نمبر 5میں مبینہ طور پراسکول ٹیچر کی جانب سے10 سالہ ایمان فاطمہ پر تشدد کیا گیا جس کے باعث اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا اور مختلف چوٹیں آئیں،واقعہ کا معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،متاثرہ بچی ایمان فاطمہ کی والدہ نے شاہ فیصل تھانے میں واقعے کی درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کلاس کے بچے بھی بچی کو تنگ کررہے تھے ان کے خلاف کارروائی کی بجائے بیٹی پر تشدد کیا گیا،پولیس کاکہنا ہےکہ متاثرہ بچی کے اہلخانہ نے تھانے میں دی گئی درخواست واپس لے لی،متاثرہ بچی کے اہلخانہ کسی قسم کی کارروائی نہیں چاہتے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید