• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو، عوام ڈاکوؤں کا نشانہ بن رہے ہیں، منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف رپو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلح ڈکیتیو ں اور ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ،انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کا جن قابو میں نہیں آرہا،پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام مسلسل ڈاکوؤں کا نشانہ بن رہے ہیں اورجرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں،رواں سال 50ہزار سے زائد اسٹر یٹ کرائمز کی وارداتیں اور ان میں 100سے زائد شہریوں کی اموات سندھ حکومت و محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی و ناکامی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 16سال سے مسلسل حکومت کررہی ہے اور کراچی میں امن و امان، چوری و ڈکیتیوں اور مسلح عناصر کی لوٹ مار کی وارداتوں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید