کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں 18ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ،اسلحہ، چھینی ہوئی رقم، مسروقہ موٹرسائیکلیں،کاریں، گٹکا،ماوا،چھالیہ و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، کلاکوٹ پولیس نے گھر کے اندرقائم منی فیکٹری پر چھاپے کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا,چھاپے کے دوران 42کلو سے زائد گٹکا/ماوا,353کلو چھالیہ,20کلو چونا اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، ملزمان کی شناخت سلیمان, محمد افنان, مدثر, مبین, محمد عثمان اور اظہار الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سردار ممتاز ویلیج حب ریور روڈ سے ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان فہیم (گروہ سرغنہ) اور کامران عرف کامو کو گرفتار کر لیا،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کا 15 رکنی ڈکیت گروہ ہے، ملزمان کا ساتھی محمد نعیم غیر قانونی اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل سمیت دوران ڈکیتی پہلے ہی گرفتار ہو چکا۔