کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعدی ٹائون میں ایک شخص نے گلا میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی، تفصیلات کے مطابق سچل ٹائون تھانہ کی حدود سعدی ٹاؤن بلاک 5النور مسجد کے قریب گھر سے 30سالہ علی زاہد ولد زاہد حسین کی پھندا لگی لاش ملی،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔