کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی بالی ووڈ فلم اینیمل کی کاسٹ کی جانب سے فلائٹ اٹینڈنٹ کو اس کی شرٹ پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فلم ساز سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی جو 500 کروڑ سے زائد کی کمائی بھی کرچکی ہے۔
ایک پرائیویٹ طیارے میں سفر کے دوران فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے اداکار رنبیر کپور اور انکے ہمراہ بوبی دیول اور رشمیکا مندانا نے فلائٹ اٹینڈنٹ کی شرٹ پر آٹوگراف دیے۔
گیتا چھیتری نامی فلائٹ اٹینڈنٹ، جو خود ایک بلاگر بھی ہیں، نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس پرآسائش طیارے کے اندرونی مناظر دکھائے۔
اس ویڈیو کے دوران وہ لمحات بھی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیے جب چھیتری کو انکی شرٹ پر اداکاروں کی جانب سے آٹوگراف دیا جارہا ہے۔