تہران(آئی این پی ) ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی، ملزم نے مخصوص انفارمیشنز موساد کے حکام کو بھیجیں ، مقصد ایران اور اسکے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔ ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملزم نے مخصوص انفارمیشنز اور دستاویزات جمع کرکے فارن سروسز سے رابطہ کیا، اس نے موساد سمیت فارن سروسز کو یہ چیزیں فراہم کیں۔