• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران، گورنر سندھ سے ایران کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

کراچی، اسلام آباد(آئی این پی، اے پی پی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری مہدی صفاری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک ایران اقتصادی تعلقات، انکے فروغ کے اقدامات اور مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک ایران اقتصادی تعاون میں اضافہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔قبل ازیں تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ہفتہ کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا چار روزہ دورے پر ایران پہنچے پر استقبال کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید