• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کے وفد کی صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ سے پیر کو ان کے دفتر میں ملاقات کی اور الیکشن کے آزادانہ، صاف اور شفاف کرانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا اور سیاسی و پارٹی گورنر کی موجودگی اور انتظامیہ سے سرکاری افسران کو آر اوز ڈی آر اوز تعینات کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ شفافیت کا تقاضا ہے کہ عدلیہ سے آر اوز دی آر او لینا نا گزیر ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے جماعت اسلامی کے وفد کو الیکشن صاف، شفاف کرانے کی یقین دہانی کرائی، بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ الیکشن کمشنر نے جو وعدے کیے ہیں ان کا پاس رکھیں گے اور جن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید