کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)پاکستان کے مرکزی راہنما محمد طاہر کھوکھر نے کہاہےکہ ایم کیو ایم ایک نظریئے اور امید کا نام ہے، جو امید عوام کو متحدہ سے ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت سے نہیں ،ایم کیو ایم نے کراچی کو بنایا، مگر اس کے بعد پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اس کا بیڑہ غرق کر دیا، عوام کے پاس یہ سنہری موقع ہے وہ اپنے ساتھ اور اپنے بچوں کے ساتھ ظلم نہ کریں، ان کے مستقبل سے نہ کھیلیں، اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اور ان سرمایہ دار،موروثی سیاست دانوں سے جان چھڑائیں، مخلص اور عوام کی خدمت کرنے والے لوگوں کو 8فروری کےانتخابات میں کام یاب بنائیں، متحدہ راہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی اور لڑ رہی ہے تاکہ غریب عوام کو ان کا حق مل سکے۔