کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا کیسز میں پریشان کن حد تک اضافے کے باعث حکومت نے پابندیاں نافذ کردیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں کورونا کے نئے کیسز میں مبتلا زیادہ تر مریضوں میں ویرینٹ JN.1 پایا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکومت نے کئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کی مہم چلائی جائے گی جب کہ علامات اور مشتبہ کیسز کے حامل افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔