• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنہ کی نئی تصنیف ویلکم ٹو پیرا ڈائز کو بیسٹ سیلر قرار دیدیا گیا

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی سابق اداکارہ اور موجودہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی تصنیف ویلکم ٹو پیرا ڈائز کو بیسٹ سیلر قرار دیدیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے نیلسن بک اسکین اینڈ کراس ورڈ کے مطابق ٹوئنکل کی حالیہ مذکورہ بالا تصنیف 2023 کی ٹاپ سیلنگ فکشن کتاب بن گئی ہے اور اس وقت اسکی رینکنگ نمبر ایک ہے۔ 

اعزاز یافتہ اور معروف ناولسٹ ٹوئنکل کھنہ کے لیے 2023 بہت ہی کامیاب ثابت ہوا ہے اور اب انکی افسانے کو بیسٹ سیلر قرار دیا گیا ہے۔ 

اس کامیابی پر ماضی لیجنڈری ہیرو راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا انکی تصنیف کو جو پذیرائی ملی ہے وہ اس پر بہت خوش اور نازاں ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بطور ریڈر لفظوں کی دنیا میں کھوئی رہتی تھی اور اب بطور لکھاری مجھے یہ مقام ملا جس پر میں خوش ہوں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید