• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں این اے 250اورپی ایس 129ڈسٹرکٹ سینٹرل،این اے 246 ڈسٹرکٹ ویسٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار پورے شہر کے تمام انتخابی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کراوئیں گے اور اپنے انتخابی نشان ترازوپر ہی انتخاب لڑیںگے،اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے شہر کے ساتھ بدترین سلوک کےبعد صورتحال یہ ہے کہ کراچی کے عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن ہی نہیں ہے،بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں ہم سب سے زیادہ نشستیں حاصل کریں گے،موجودہ حالات میں قومی وصوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی بھرپورنمائندگی کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے حقوق حاصل کرنے کے لیے جوڑ توڑ کی سیاست نہیں کرے گی،سندھ کے شہری علاقوں میں جماعت اسلامی بہترین پوزیشن پر موجود ہے اور دیہی علاقوں میں بھی جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات لڑیں گے،انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کا کراچی کے شہریوں سے متعلق بیان انتہائی افسوس ناک اور متعصبانہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید