• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کی باتیں اسرائیلی عزائم کو تقویت پہنچانا ہے، حافظ نعیم


فوٹو فائل
فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جو بھی مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کی بات کرتا ہے وہ اسرائیلی عزائم کو تقویت پہنچانے کی بات کرتا ہے۔

نیشنل لیبر فیڈریشن کے تحت اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکہجتی کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے غزہ لیبر مارچ کا انعقاد ہوا۔

 مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے کی تحریک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں اسرائیل کے وجود کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ اس کے وجود کو ناپاک کہا جاتا رہا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ آج مغرب کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کےلیے دو ریاستی حل کی باتیں کرتے ہیں، کوئی دو ریاستی حل نہیں ریاست صرف فلسطین کی ہے۔ مسلم حکمرانوں اور پاکستان کے حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ فلسیطنیوں سے غداری نہ کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سازش کے تحت امریکا، برطانیہ نے پوری دنیا کے یہودیوں کو فلسطین میں بسایا۔ اسرائیل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، اسرائیل 76 دن میں حماس کو شکست نہیں دے سکا۔ اب بچوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک کے عوام اپنے حکمرانوں کےخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یورپ کے عوام کہہ رہے ہیں جنگ بندی نہ کی گئی تو ہم ووٹ نہیں دیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں کی صورت میں امریکی ایجنٹ موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید