استنبول، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دے دیا ہے، انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عالمی میڈیا اداروں اور یورپی یونین کو بھی تنقید کا نشانہبناتے ہوئے کہا کہ یہ سب جو جمہوریت کے دعویدار ہیں غزہ میں جاری بحران کے معاملے پر ناکام ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر سے مخلتف نہیں ہے۔