• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریزیڈنٹ ٹرافی کا تیسرا راؤنڈ شروع، دہانی کی ہیٹ ٹرک

کولاج فوٹو بشکریہ پی سی بی/ ایکس
کولاج فوٹو بشکریہ پی سی بی/ ایکس

کراچی میں پریزیڈنٹ ٹرافی کا تیسرا راؤنڈ شروع ہوگیا۔ پہلے روز اسٹیٹ بینک کے خلاف ایس این جی پی ایل کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے ہیٹ ٹرک کی اور مجموعی طور پر اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم پر ہونے والے میچ میں ایس این جی پی ایل کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹوں کی کارکردگی نے اسٹیٹ بینک کی ٹیم کو 170 رنز تک ہی محدود کردیا۔

عمر امین 48 اور زین عباد 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کھیل کے اختتام تک سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ہائر ایجوکیشن نے کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز کے مقررہ 80 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنا کر بونس پوائنٹ حاصل کیا۔

اوپنر عبدالفصیح نے 6 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔ شیرون سراج نے 64 اور وقار احمد نے 60 رنز بنائے۔

دن کے اختتام پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک وکٹ پر 41 رنز بنالیے۔

نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں غنی گلاس نے پی ٹی وی کے خلاف 9 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز اسکور کیے۔

سعد نسیم نے ایک چھکے اور 21 چوکوں کے ذریعے 150 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسین طلعت نے 49 اور شہباز جاوید نے 45 رنز بنائے۔

محمد صداقت نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پی ٹی وی نے بغیر کسی رن کے 2 وکٹیں گنوادیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید