دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا لاہورمیں آغاز ہوگیا۔
پاکستان میں موجود اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے کمانڈنٹ یاسر عرفات کی نگرانی میں 6 روزہ کیمپ میں پریکٹس شروع کردی۔
قومی اسکواڈ کے کیمپ میں احمد شہزاد، کامران غلام اور محمد حارث کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور میں لگائے جانے والے 6 روزہ کیمپ میں عباس آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان نے حصہ لیا۔
قومی ٹریننگ کیمپ کو اعظم خان سمیت اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی کل کیمپ جوائن کریں گے۔
کیمپ کمانڈنٹ یاسر عرفات اور کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔
ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد، کامران غلام اور محمد حارث کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا، جو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں تاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ وہ 3 سال سے بطور اوپنر کھیل رہے ہیں لیکن جہاں بھی موقع ملا ٹیم کے لئے پرفارم کروں گا۔