پریذیڈنٹ ٹرافی میں تیسرے راؤنڈ کے دوسرے روز کے آر ایل کے خلاف ایچ ای سی کے اویس ظفر مسلسل دوسرے میچ میں بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
اویس ظفر کی 111 رنز کی اننگز کی بدولت ایچ ای سی نے 379 رنز کے ساتھ بونس پوائنٹ حاصل کرلیا۔
ایونٹ میں غنی گلاس کے خلاف میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی، 319 رنز کے جواب میں پی ٹی وی پہلی اننگز میں 128 رنز بناسکی۔
کراچی میں جاری ایونٹ میں ہائر ایجوکیشن نے اویس ظفر کے 111 رنز کے ذریعے پہلی اننگز کے مقررہ 80 اوورز میں 8 وکٹ پر 379 رنز اسکور کرتے ہوئے بونس پوائنٹ حاصل کیا۔
ارشد اللّٰہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کھیل کے اختتام تک کے آر ایل نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 81 رنز اسکور کرتے ہوئے 113 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
غنی گلاس اور پی ٹی وی کے میچ میں غنی گلاس کی پہلی اننگز 319 رنز کے جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوتے ہوئے فالو آن کا شکار ہوئی۔
شعیب اختر اور رمیز جونیئر نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فالو آن کے بعد پی ٹی وی نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 183 رنز بنالئے، 8 رنز کا خسارہ اب بھی باقی ہے۔
ایک اور میچ میں اسٹیٹ بینک کے خلاف ایس این جی پی ایل نے پہلی اننگز میں 8 وکٹ پر 305 بنائے، مبصر خان نے 84 اور اسد شفیق نے 77 رنز بنائے جبکہ محمد الیاس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے روز کے اختتام تک اسٹیٹ بینک نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 59 رنز بنالیے۔