• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان کی آخری رسومات کے دوران تھلاپتی وجے پر چپل سے حملہ

بھارتی اداکار تھلاپتی وجے پر کیپٹن وجے کانت کی آخری رسومات میں شرکت کے دوران چپل سے حملہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھلاپتی وجے پر نامعلوم فرد کی پھینکی گئی چپل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تامل سیاستدان اور ماضی کے اداکار کیپٹن وجے کانت کی آخری رسومات جمعے کے روز چنئی میں ادا کی گئی، جس میں کئی بڑے اداکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر تھلاپتی وجے بھی پہنچے۔

مشہور اداکار پر آنجہانی سیاستدان کی آخری کی رسومات میں شرکت کےلیے آتے اور جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

تھلاپتی وجے مجمعے کے دھکوں کے باوجود میت کے قریب پہنچنے میں کامیاب رہے، انہوں نے کیپٹن وجے کانت کی فیملی سے تعزیت کی اور موت پر اپنے دلی جذبات کا اظہا رکیا۔

71 سالہ وجے کانت 28 دسمبر کو کورونا وائرس سے چل بسے تھے، وہ فلم نگری سے سیاست میں آئے تھے، انہوں نے سیاسی جماعت ڈی ایم ڈی کے بنائی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید