کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دفتر ماڈل کالونی ٹاؤن میں ٹاؤن کی جانب سے نرسری کا سنگ بنیاد رکھا ، گاڑیوں کے (فلیٹ) کا افتتاح کیا اور28ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے چیک تقسیم کئے اور ٹاؤن میں موجود مختلف شبہ جات کا دورہ کیا،حافظ نعیم الرحمن ٰنے ناکارہ گاڑیوں کو کارآمد بنانے پر ٹاؤن چیئرمین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن ویوسی چیئرمین تمام تر روکاوٹوں کے باوجود وعدے کے مطابق اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں، کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام جماعت اسلامی کے سوا کوئی نہیں کرسکتا،2ماہ قبل ہی ٹاؤن میں اختیارات منتقل کیے گئے اور ماڈل کالونی ٹاؤن نے بہت کم عرصے میں شاندار کام کیا،انجینئرز نے ناکارہ گاڑیوں کو بہت کم وقت میں کارآمد بنادیا، ظفر احمد خان ٹاؤن کے عملے کو5گریڈ سے بڑھا کر اگلے گریڈ میں ترقی دیں،محلے کی سطح پر کمیٹیاں قائم کرکے عوام کو شامل کر کے مسائل حل کریں،ہم میئر شپ کو ہر صورت واپس لیں گے،کراچی کے عوام عام انتخابات میں جماعت اسلامی کو بھاری مینڈیٹ دیں،کراچی کو تباہ کرنے والے سن لیں کہ جماعت اسلامی کے بغیر سندھ حکومت نہیں بن سکے گی۔