الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سےمتعلق فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔
یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ نےپی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سےمتعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کیاتھا، عدالت نےالیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب پرجاری کرنے اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتِ عالیہ نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکمِ امتناع جاری کیا اور اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا، چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد پہلے ڈبل بینچ میں کیس سنا جائے۔
بعدازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملہ قرار دیا تھا۔