کراچی(اسد ابن حسن) چند یوم قبل کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتشزدگی کا واقعہ اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے بیشتر حصوں میں بجلی منقطع ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بجلی کے ترسیلی نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے سینیئر ورکس مینیجر کے مراسلے کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود تمام الیکٹریکل ڈسٹریبیوشن بورڈز جو خاص طور پر ایئر کنڈیشننگ سسٹم کو بجلی کی سپلائی فراہم کرنے میں معاونت کرتے ہیں اور دیگر متعلقہ بورڈز کو فوری طور پر تبدیل کر دیا جائے گا۔ مذکورہ ٹھیکہ ادارے کے بھرتی شدہ قابل افسران کے بجائے پرائیویٹ کمپنی کو تقویضر کیا جائے گا۔