• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاغذاتِ نامزدگی مسترد، الیکشن ٹریبونل کا فردوس شمیم کی اپیل پر سماعت سے انکار

فردوس شمیم نقوی—فائل فوٹو
فردوس شمیم نقوی—فائل فوٹو

کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن ٹریبونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس ارشد حسین نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر رہنما تحریکِ انصاف فردوس شمیم نقوی کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی فردوس شمیم نقوی کی درخواست نئے بینچ کے روبرو پیش کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی۔

واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے آر او نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید