پاکستانی معروف اداکارہ ایمن سلیم اپنی شادی کی تقریبات میں ہلکے اور سفید رنگ پہننے پر تنقید کی زد میں ہیں۔
شوبز انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنی واضح شناخت بنانے میں کامیاب ہونے والی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم حال ہی میں پیا گھر سدھار گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات کے دوران روایتی عروسی رنگ پہننے کے بجائے سفید اور ہلکے رنگوں کو فوقیت دی۔
ایمن سلیم اپنی شادی کے دوران ہر تقریب میں بے حد خوش نظر آئیں مگر اُن کی ہر ایک لُک اُن کے مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھائی۔
ایمن سلیم نے اپنے نکاح پر کریم رنگ، ڈھولکی پر گلابی و دیگر ہلکے رنگوں، مایوں پر پیلے، مہندی اور بارات پر سفید رنگ کا انتخاب کیا۔
اداکارہ کے بھاری بھرکم اور مہنگے ترین لباسوں کے ہلکے رنگوں پر نیٹیزنز اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کے مطابق اداکارہ نے اپنی شادی میں زیادہ تر سفید رنگ کا انتخاب کر کے اپنی خوبصورت لُک کو گرہن لگا دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایمن سلیم نے اپنے نکاح کی تصویروں کے بعد منگنی کی تصویریں بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے لال رنگ کا ایک گاؤن پہن رکھا ہے۔
روایتی لال رنگ میں جدید دور کے طرز کا گاؤن بھی صارفین کو کچھ خاص نہیں بھایا ہے۔
نیٹیزنز کے مطابق ایمن کی منگنی کی لُک کسی ایوارڈ شو کے لیے کی گئی تیاری زیادہ لگ رہی ہے۔
یاد رہے کہ شادی کے کپڑوں کے انتخاب سے قبل اداکارہ ایمن سلیم کو اپنی مہندی پر کیے گئے ڈانس پر بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔