مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کردی گئی۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔
وقار خان ایڈووکیٹ نے شہری شاہد رفیق کی مدعیت میں اپیل دائر کی، نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت 5 جنوری کو ہوگی۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کو عدالت نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، ن لیگی قائد ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس خود حاضر بھی نہیں ہوئے ہیں۔
اپیل میں مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف کو این اے 15 مانسہرہ سے الیکشن لڑنے کےلیے نااہل قرار دیا جائے۔