پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 جنوری سے مسقط میں کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کیلئے پاکستان کی 18 رُکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائلز کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، تجربہ کار کھلاڑی اور پچھلے ایونٹ میں کپتانی کرنے والے عمر بھٹہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے، اُن کی جگہ عماد شکیل بٹ کو کپتان بنایا گیا ہے، ابوبکر محمودنائب کپتان ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللّٰہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللّٰہ، سفیان خان، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپئن دلاور حسین، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھراپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔
اولمپک کوالیفائر 15 سے 21 جنوری تک مستقط میں ہوں گے۔