گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او عامر جان نے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ،ملاقاتوں میں بلدیاتی نمائندوں کو نئے بلدیاتی سسٹم بارے بریفنگ دینے کے علاوہ سسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا جاتا ہے ،گزشتہ روز ڈی سی او نے کامونکی اورنوشہرہ ورکاں کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں،آج وزیرآباد کے جبکہ سوموار کو گوجرانوالہ سٹی کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔