بیجنگ (اے ایف پی) چین کی جاسوسی ایجنسی نے گزشتہ روز کہا کہ ایک غیر ملکی کنسلٹنسی کا سربراہ ہوانگ برطانیہ کی ایم آئی 6انٹیلی جنس سروس کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔چین کی وزارت برائے ریاستی سکیورٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ وی چیٹ پر انکشاف کیا کہ ایک غیرملکی جس کی شناخت ہوانگ سے کی گئی ہے، غیرملکی مشاورتی ایجنسی کا انچارج ہے اور 2015میں ایم آئی سکس نے مذکورہ شخص کے ساتھ ’انٹیلی جنس امور میں تعاون کا تعلق استوار کیا۔ایم آئی سکس نے ہوانگ کو کئی بار چین میں داخل ہونے کی ہدایت کی اور انہیں چین سے متعلق انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے لیے اپنی عوامی شناخت کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔