• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کا فیصلہ، ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے: ملک نور اعوان

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کا فیصلہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے پارٹی کارکنوں کے نام پیغام جاری کیا۔

انہوں نے سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہلی کے خاتمے کے فیصلے پر عدالت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلآخر سپریم کورٹ نے صرف نواز شریف یا جہانگیر ترین کو انصاف فراہم نہیں کیا بلکہ پاکستانی قوم کو انصاف فراہم کیا ہے جس سے پوری قوم کا سپریم کورت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کی ہوا چل چکی ہے یقین ہے کہ اگلی حکومت ن لیگ بنائے گی اور میاں نواز پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے اسے ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے مریم نواز ، میاں شہباز شریف اور اسحق ڈار کی بھی تعریف کی جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو سہارا دیا اور پاکستان کی کشتی کو ڈوبنے سے بچایا۔

خاص رپورٹ سے مزید