پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں مضرِ صحت اجزاء کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈریپ نے مضرِ صحت کھانسی کے شربت کا اسٹاک میڈیکل اسٹورز سے واپس منگوا لیا۔
ڈریپ حکام کے مطابق کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ خام مال پروپلین گلائیکول استعمال ہوا ہے۔
ڈریپ حکام نے بتایا ہے کہ درآمد شدہ پروپلین گلائیکول میں مضرِصحت کثافتوں کی مقدار 25 فیصد پائی گئی۔
ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ کھانسی کےشربت کا درآمدی خام مال پورے ملک میں سپلائی ہوا ہے۔
ڈریپ حکام کے مطابق پورے ملک سے کھانسی کے شربت کا درآمدی خام مال واپس منگوا رہے ہیں۔
ڈریپ حکام نے بتایا ہے کہ بدنیتی ثابت ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف کرمنل کیس فائل کریں گے۔
ڈریپ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان میں سرد موسم کے باعث کھانسی کے شربت کی مانگ بہت بڑھی ہوئی ہے۔