لاہور (نمائندہ جنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر,قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالد عابد نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں قرآن پاک کا نزول ہوارمضان اور قرآن کا آپس میں گہرا اورمضبوط تعلق ہےقرآن مجید پرعمل کرنے سے امت مسلمہ کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی دولت انسانوں کے ہدایت کا واحدراستہ اور ذریعہ ہے قرآن کریم کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے میں کامیابی ممکن ہے۔علماء کرام نے کہا کہ امت کے بگاڑکا سبب قرآن پاک سے دوری ہے اور اسکا سدھا ربھی قرآن سے ہی ہوگاقرآن کی دعوت لوگوں میں انقلاب لاسکتی ہے ۔