امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں اپنی پالیسیوں اور فیصلوں کی تعریف کے خود ہی پل باندھ دیے ہیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر متعدد تصاویر شیئر کیں اور ایک پوسٹ میں اپنا موازنہ سابق امریکی صدور بارک اوباما اور جو بائیڈن سے کیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں 159 جبکہ اوباما اور بائیڈن کے دور میں صفر ایرانی کشتیاں تباہ کی گئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اوباما اور بائیڈن کے ادوار میں ایران کے ساتھ جے سی پی او اے جوہری معاہدے پر عمل درآمد جاری تھا اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم تھی۔
انہوں نے بائے بائے ڈرونز کی تصویر شیئر کی اور امریکی لیزر دفاعی نظام کے ذریعے ایرانی ڈرونز تباہ کرنے کی اپنی صلاحیت کو سراہا۔
ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے ’ڈرونز ڈراپنگ لائک بٹرفلائی ‘کی تصویر شیئر کی، جس میں ایرانی ڈرونز کو تتلیوں کی طرح بڑی تعداد میں گرتا ہوا دکھایا گیا۔
امریکی تجاویز پر ایران کے جواب کے منتظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں آپریشن پروجیکٹ فریڈم کو مزید قوت کے ساتھ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔