ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر جنرل عبد اللہی نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
جنرل عبد اللہی نے اس ملاقات میں ایران کی مسلح افواج کی تیاریوں کے بارے میں سید مجتبیٰ خامنہ ای کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی، جس میں انہیں اپنی تیاریوں سے متعلق بریف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج، امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، دشمن کی طرف سے کسی بھی غلطی پر ایران کا ردعمل تیز، سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔
جنرل عبد اللہی نے ملاقات میں سپریم لیڈر کو مسلح افواج کی جانب سے یقین دہانی کروائی کہ ہم آپ کے تمام احکامات کی مکمل پیروی کرتے ہوئے آخری سانس تک ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کریں گے اور جارح دشمنوں کو ان کے مذمور اور جارحانہ ارادوں پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی فوجی سربراہ کو نئے رہنمائی اقدامات سے آگاہ کیا، اور ملک کی طاقتور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے اسی طرح اس ملاقات میں دشمنوں سے مقابلے کیلئے اپنی موثر و کامیاب حکمت عملی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے، دشمنوں کے خلاف زيادہ طاقت کے ساتھ ڈٹے رہنے کی غرض سے نئی حکمت عملی اور تدبیر کی اطلاع دی۔