• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

قطر  کی وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

دوحہ سے قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے جاری ثالثی کوششوں پر تمام فریقین کو مثبت ردِعمل دینا چاہیے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے مزید کہا کہ سمندری جہاز رانی کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ 

قطر کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو دباؤ ڈالنے کے آلے کے طور پر استعمال کرنے سے بحران شدت اختیار کریگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید