پیرس (اے ایف پی) انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے گزشتہ روز اسرائیل کو عالمی چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا تاکہ اسرائیلیوں سمیت تمام شرکاء کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔فیڈریشن نے ایک بیان میں کہاکہ انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن کونسل نے یہ فیصلہ محتاط غور و فکر اور خطرے کی تشخیص، شریک ممالک کے ساتھ بات چیت اور میزبانوں کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا ہے۔انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ اسرائیل عارضی پر خارج رہے گا۔