اسرائیل حماس جنگ خطے میں پھیل گئی، امریکا اور برطانیہ نے یمن پر فضا اور سمندر سے حملے کردیے۔
امریکا اور برطانیہ کے یمن پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، لڑاکا طیاروں، بحری جہاز اور آبدوز سے دارالحکومت صنعا، حدیدہ اور دیگر شہروں پر بمباری کی گئی۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں میں بحرین، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیدرلینڈز کی مدد حاصل ہے۔
حوثیوں نے خطے کے ملکوں کو حملوں کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے خبردار کردیا۔
سعودی عرب نے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
روس نے یو این چارٹر کی خلاف ورزی قرار دے کر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔