ایتھنز ، یونان (اے ایف پی) ایران کی تحویل میں ایک یونانی ٹینکر کے یونانی مالکان نے جہاز کے عملے کے محفوظ ہو نے کی تصدیق کی ہے۔ امریکا سے تنازع کے بعد ایرانی بحریہ نے مذکورہ ٹینکر کو ضبط کرلیا تھا۔ اتوار کو یہاں جہاز راں کمپنی ایمپائر نیوی گیشن نے اپنے بیان میں بتایا کہ تیل بردار جہاز سینٹ نکولاسی اور عملے کی رہائی کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز کا عملہ18؍ افراد پر مشتمل ہے۔