پرواز میں تاخیر کا اعلان کرتے بھارتی پائلٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مسافر نے پائلٹ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تاخیر کا شکار، دہلی سے گوا جانے والے طیارے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں ایک مسافر اس وقت اپنے غصّے پر قابو نہ رکھ سکا جب پائلٹ مسلسل 13 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد مزید تاخیر کا اعلان کرنے لگا۔
مسافر نے غصے میں آکر پائلٹ کو تھپڑ مار دیا تھا جس کے بعد مسافر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا۔
تشدد کا شکار پائلٹ نے جب سیکیورٹی فورس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے تو مسافرکو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں مسافر کو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پائلٹ نے مسافر کی معذرت قبول کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کوئی سوری نہیں، آپ نے مجھ پر ہاتھ اُٹھایا ہے۔