• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ کراس نے اسرائیلی جنگی قیدیوں کو دوا فراہمی کی درخواست کی تھی، حماس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کے مرکزی رہنما اور مذاکرات کار موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس نے حماس کے پاس اسرائیلی جنگی قیدیوں کو دوا فراہمی کی درخواست کی تھی۔

موسیٰ ابومرزوق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے لیے 140 قسم کی ادویات دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی فراہمی کیلئے ہم نے متعدد شرائط رکھیں، اسرائیلی قیدیوں کیلئے دوائی کے ہر ڈبے کے بدلے ہمارے لوگوں کیلئے دوائیوں کے ایک ہزار ڈبے دینے ہوں گے۔

موسیٰ ابومرزوق کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک پر ہم بھروسہ کرتے ہیں صرف اس کے ذریعے دوا فراہم کرنا ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید