اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازع پر گہری تشویش ہے۔
پاک ایران کشیدگی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے مطابق مسائل حل کریں۔
انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کے تمام خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔