• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2024: ٹک ٹاک نے جعلی مواد سے نبرد آزمائی کی حکمت عملی جاری کردی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سال 2024 انتخابات کا سال ہے، رواں سال امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے جعلی مواد اور غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی جاری کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کی خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’اینگیجٹ‘ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے رواں سال اپنائی گئی حکمت عملی ماضی کی کوششوں سے مختلف نہیں ہیں۔

دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح ٹک ٹاک بھی اپنی ایپلیکیشن میں الیکشن گائیڈ فراہم کر رہا ہے، جس میں صارفین کو ووٹنگ کے حوالے سے وسائل، جیسے ای میل کےذریعے ووٹنگ کی ہدایات اور ووٹر رجسٹریشن فارمز کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔

مذکورہ انتخابی گائیڈ گزشتہ برسوں سے مشابہ ہونے کی وجہ سے رواں سال انہیں پچھلے انتخابات کے مقابلے جلدی جاری کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 کے انتخابات میں ٹک ٹاک جس طرح غلط معلومات کو ہینڈل کر رہا ہے وہ 2022 کی طرح ہی ہے۔ رواں سال بھی سیاسی اشتہارات کی چلانے کی اجازت نہیں ہے حتیٰ کہ تخلیقی مواد شیئر کرنے والوں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی قسم کی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

مزید برآں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم حقائق اور اعداد و شمار کی جانچ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا معلومات تصدیق شدہ ہیں یا ان پر غیر تصدیق شدہ ہونے کا لیبل لگانے کی ضرورت ہے۔ 

خاص رپورٹ سے مزید