25 جنوری1990ء کشمیر کی تاریخ کا المناک اور سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس دن ہندواڑہ میں بھارتی قابض فورسز نے ظلم کی انتہا کر دی تھی۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں 25جنوری1990ء کو ہونے والا اجتماع پُرامن اور غیر مسلح تھا۔
بھارتی قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر بندوقیں تان لیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 21 بے گناہ کشمیری شہید اور 75 سے زائد زخمی ہوئے۔
بھارتی فوج کی اس بربریت کی نہ کوئی آزادانہ تحقیقات ہوئیں اور نہ ہی مجرموں کو سزا ملی۔
بھارتی فوج کے ظلم و ستم سے تنگ کشمیریوں کی صدا ہمیشہ سے واضح اور غیر متزلزل ہے کہ’کشمیر بنے گا پاکستان‘۔