• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ نور صفدر کا جنید صفدر کے ولیمے میں دلکش انداز سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون سے متاثرہ قرار

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات ختم ہوگئیں لیکن ان تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اب بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات سے وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دولہا، دلہن کے علاوہ مریم نواز اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے ملبوسات اور دلکش انداز بھی سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کے بھائی کی شادی میں دلکش انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

ماہ نور صفدر نے بھائی کے ولیمے کے لیے مشہور پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی ڈیزائن کی ہوئی خوبصورت سلور رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا جس پر کڑھائی کے ساتھ پیچیدہ بیڈ ورک نمایاں ہے۔

زمرد اور ڈائمنڈ کی جیولری نے اس ساڑھی کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب سے ماہ نور صفدر کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی فیشن کے شائقین نے فوراََ اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ خوبصورت انداز بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے متاثرہ ہے۔

یاد رہے کہ 2021ء میں دیپیکا پڈوکون نے ایک تقریب میں شرکت کے لیے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کی ڈیزائن کی ہوئی ایسی ہی ساڑھی پہنی تھی۔

صرف ساڑھی ہی نہیں ماہ نور صفدر کی جیولری اور ہیئر اسٹائل بھی بھارتی اداکارہ سے متاثرہ تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید