• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیتا ولیمز نے خلاء میں دیکھے گئے دو حیران کن مناظر سے پردہ اٹھا دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ریٹائرڈ امریکی خلا باز سنیتا ولیمز نے خلا میں اپنے قیام کے دوران دیکھے گئے دو سب سے حیران کُن مناظر کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی انفلوئینسر کی ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران سنیتا ولیمز نے بتایا کہ زمین کے گرد گردش کرتے بےشمار سیٹلائٹس اور آسمان میں بجلی سے پیدا ہونے والی نایاب روشنی ان کے لیے سب سے عجیب اور یادگار تجربات تھے۔

سنیتا ولیمز نے مزید کہا کہ آج کے دور میں زمین کے گرد مواصلاتی سیٹلائٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوچکی ہے جو خلا سے واضح طور پر نظر آتی ہے۔ 

اِن کے مطابق خلا سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے زمین کے گرد بہت زیادہ چیزیں مدار میں موجود ہیں۔

اُنہوں نے دوسری حیران کُن چیز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) سے بادلوں کے اوپر بجلی کی توانائی کے نایاب مناظر کی تصاویر لی گئیں جنہیں ’بلیو جیٹس‘ اور ’ریڈ اسپرائٹس‘ کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی زمین سے عام طور پر نظر نہیں آتی اور صرف طاقتور کیمروں کے ذریعے ہی خلا سے دیکھی جا سکتی ہے۔

سنیتا ولیمز نے بتایا کہ ان کے ساتھی خلا باز ڈان پیٹٹ، میٹ ڈومینک اور نکول آئرز نے ان شاندار مناظر کی تصاویر لیں جو بعد میں انٹرنیٹ پر بھی شیئر کی گئیں۔ 

انہوں نے اِن تصاویر کو قدرت کی حیرت انگیز طاقت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ سنیتا ولیمز نے اپنے 27 سالہ کیریئر میں 608 دن خلا میں گزارے اور 9 بار خلاء چہل قدمی کی جو کسی بھی خاتون خلا باز کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید