• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی کی شادی، معروف ماہر علم نجوم سمیعہ خان نے پیشگوئی کردی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کب دلہنیا بنیں گی، معروف ماہر علم نجوم سمیعہ خان نے بتا دیا۔

نجی چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے سمیعہ خان نے اداکار یمنیٰ زیدی کے مستقبل کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

ان کے مطابق سال 2025 اداکارہ یمنیٰ زیدی کی زندگی میں تبدیلی لائے گا اور اداکارہ رشتہ ازدواج میں ممکنہ طور پر منسلک ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنیٰ زیدی پہلے ہی خوش قسمتی کے ستارے کے ساتھ پیدا ہوئی ہیں، اپنے کیرئیر میں ایک کامیاب اور لمبی اننگز کھیلیں گی۔

اداکارہ کی نجی زندگی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ستاروں کے حساب سے اداکارہ رواں سال محبت میں گرفتار ہوسکتی ہیں جبکہ اگلے برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

سمیعہ خان نے یمنیٰ زیدی کے لیے یہ بھی کہا کہ میں یمنیٰ کو شادی سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ سال 2025 میں ہی لینے کا مشورہ دوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید