• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کا نیا سیٹ اپ آتا ہے تو کھیل میں بہتری آئے گی، شہزاد انور

پروفیشنل فٹ بال کوچ شہزاد انور نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا نیا سیٹ اپ آتا ہے تو کھیل میں بہتری آئے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شہزاد انور نے کہا کہ پاکستان میں سب سےمقبول کھیل اس وقت فٹ بال ہے، نیا سیٹ اپ آتا ہے تو بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں فٹ بال سیاست کا شکار ہے، دیگر ممالک میں بھی گراس روٹ لیول پر فٹ بال بہت کھیلا جاتا ہے۔

پروفیشنل فٹ بال کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان میں گراس روٹ لیول پر فٹ بال کا کوئی سسٹم نہیں ہے، ملک میں پریمیئر لیگ ہونا ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان سے بہتر فٹ بال کو فروغ دیا، دراصل پاکستان میں فٹ بال کا کوئی کوچنگ سسٹم نہیں ہے۔

شہزاد انوار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 میں رسائی حاصل کی، پاکستانی فٹبالرز کو اچھا تجربہ مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس صرف مینج کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی رینکنگ کھیلنے سے مزید بہتر ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید