نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں)بھارت نے قطر سے ایل این جی (مائع قدرتی گیس) خریدنے کے 25سالہ معاہدے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں 2050تک ہر سال آسان شرائط پر85لاکھ میٹرک ٹن سستی ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت ”قطر انرجی“ بھارت کو 2050تک ہر سال آسان شرائط پر 85لاکھ میٹرک ٹن سستی ایل این جی فراہم کرے گا۔ نئے معاہدے کے تحت موجودہ معاہدوں کو 2028تک توسیع دی جائے گی،”قطر انرجی“ سے معاہدے پر دستظ ماہِ رواں کے آخر یا فروری کے اوائل میں متوقع ہیں ”قطر انرجی“ نے بھارت کو اس کی پسند کی بندر گاہوں پر ایل این جی فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔